21 اکتوبر 2011 - 20:30

جنوبي صوماليہ ميں امريکا کے ڈرون حملوں ميں گيارہ عام شہري ما رے گئےـ

ابنا: اطلاعات کے مطابق امريکي ڈرون طياروں نے جنوبي علاقے ہوسينگو ميں ميزائل فائر کئے جس کے نتيجے ميں گيارہ افراد ہلاک اور بيس زخمي ہو گئےـصوماليہ کے جنوب ميں ہي واقع بيليس قوقان نامي علاقہ بھي امريکي ڈرون حملوں کا نشانہ بنا جس ميں تين افراد زخمي ہو گئےـ

اس وقت امريکي حکام پاکستان، افغانستان، يمن، عراق، ليبيا اور صوماليہ ميں ڈرون طياروں کا استعمال کر رہے ہيں ـ

صوماليہ ميں سن انيس سو اکانوے ميں ڈکٹيٹر محمد زياد بارہ کي حکومت ختم ہونے کے بعد سے کوئي مضبوط حکومت نہيں ہےـ

.........

/169